گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور(اپنے خبر نگارسے)گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پاک گرائمر سکول‘ حیدر کیمپس‘ تاج باغ‘لاہور‘اےئر فاؤنڈیشن سکول سسٹم‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول‘ اعوان ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول‘ اعوان ٹاؤن‘لاہور‘الرحمن سکول سسٹم‘ کاہنہ نو‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ کاہنہ نو‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد477تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4