پنجابی زبان، ثقافت کی ترویج اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر صغریٰ صدف

پنجابی زبان، ثقافت کی ترویج اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر صغریٰ صدف
پنجابی زبان، ثقافت کی ترویج اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر صغریٰ صدف

  

لاہور (سٹی رپورٹر)معروفشاعرہ، محقق و کالم نگار ڈاکٹر صغریٰ صدفنے ڈائریکٹر جنرل، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج ، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک ملاقات میں بتایا کہ پنجابی زبان، فن و ثقافت کی ترویج کے لئے انقلابی اقدامات ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا پلاک ماں بولی کی ترویج کے لئے صوفیاء کرام کے کلام کے اردو و انگریزی تراجم شائع کرے گا۔ اشاعت کتب کے سلسلے میں تحقیقی کام کو فوقیت دی جائے گی۔ صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے عمدہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ معاشرے سے عدم برداشت اور تشدد کا خاتمہ ممکن ہواور فن و ثقافت سے متعلق افراد کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔

پلاک ’’پنجابی بیٹھک‘‘ کے نام سے ہفتہ وار پروگرام شروع کر رہا ہے اس سلسلے میں پہلا پروگرا م کے لئے معروف شاعرہ نیلماناہید درانی کو دعوت دی گئی ہے ،پنجابی بیٹھک آج دوپہر 2بجے پنجابی کمپلیکس ایڈٹیوریم میں منائی جائے گی ۔جس میں نامور صحافی،کالم نگار،تجزیہ نگار ،شاعر ، ادیب ، اداکار تخلیق کار ، ایڈیٹر ز کے علاوہ ممتاز سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ جات کے افراد شرکت کریں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4