مغلپورہ میں سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس

مغلپورہ میں سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یزید کے پیروکار مظلوم مسلمانوں کا خون بہا کر یزیدیت کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آستانہ شاہِ گردیز مغلپورہ لاہور میں ہونے والی سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس سے پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی محمد اکمل مدنی، حاجی محمد حمید فاضل چشتی،پیر قاضی ولی الرحمن ودیگر نے کیا۔

، صاحبزادہ سید محمد قاسم گردیزی، حاجی امداد حسین، حکیم سہیل واحد خان، علامہ محمد طیب نقشبندی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شہادت تاریخ عالم میں ایثاروفا قربانی کی لازوال داستان ہے۔ امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے جان کے نظرانے پیش کرکے اسلام کو زندہ اور تابندہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں تحفظ اسلام کے لئے سب کچھ قربان کر دینے کا درس دیتا ہے۔ امام حسینؓ نے حریت، شجاعت اور دلیری کے ساتھ اسلام کو ختم کر دینے کے خواہشمندوں کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے روک دیا ہے۔ واقعہ کربلا میں وہ تاریخ رقم کی ہے جو ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4