مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے،محمد ضیا ء الحق نقشبندی

مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے،محمد ضیا ء الحق نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین اور اتحادا مت اسلامک سنٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کے بیان کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور چھپا ہے جب کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ابھی الگ ہیں یا ایک اسے جانچنے کی ضرورت ہے تاہم ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مستقبل میں ملکر کام کریں گے۔ عمران خان نے دھرنے کہ تاریخ تبدیل کرکے عقل مندی کا مظاہرہ کیا جب کہ پیپلزپارٹی کے لئے نومبر اور دسمبر انتہائی اہم ہے۔خطے میں ایٹمی دوڑ بھارت نے شروع کی اور پاکستان کو چار وناچار اس دوڑ میں شامل ہونا پڑا اسی طرح میزائل ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان کو جھونکا گیا۔


لیکن دنیا جانتی ہے ایٹمی اور میزائل ٹیکنالوجی میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت بہت پیچھے ہے لیکن اسے ایسا جنگی جنون چڑھا ہے کہ اسے خواب بھی ایسے ہی آتے ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر ہی نہیں ہوسکتے اور ایسا ہی خواب پاکستان کو اپنے کروز مئزائل سے نشانہ بنانے کا ہے۔