حکومتی معاشی پالیسیوں نے تجارت و کاروباری سر گر میو ں پر منفی اثرات مرتبکئے، مجاہد مقصود
لاہور (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصو د بٹ نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں نے جہاں کاروباری سر گر میاں ماند کر دی ہیں وہیں تجارت، صنعت، مینوفیکچرنگ سمیت کاروباری سر گر میو ں پر منفی اثرات مرتب کر دیے ہیں جبکہ بنک ٹرائزیکشن پر وِد ہولڈنگ ٹیکس نے ہر شعبہ تجارت کو از حد متاثر کیا ہے عجب تماشہ ہے کہ تاجروں کے اپنے پیسوں کو بینکوں میں رکھنے یانکالنے پر کٹوتی کرکے معیشت میں بہتری کی امید رکھی جا رہی ہے۔ حکومت کے اس ظالمانہ ٹیکس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اوربینکنگ سیکٹر تباہ ہو رہا ہے ہنڈی وحوالہ کا کام فروغ پا رہا ہے۔ سرمایہ کاری میں 60 فیصد تک کمی ایک الارمنگ پوائنٹ ہے۔ حکومت اب وِد ہولڈنگ ٹیکس اور FBR کو بنک اکاؤنٹس تک رسائی دینے کے ناروا اور ناجائز فیصلوں کو واپس لے۔
تاکہ ملک معاشی ترقی کے ٹریک پر دوبارہ چڑھ سکے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں کاروباری سر گر میوں کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت وقت کو اپنی معاشی پالیسیوں میں اصلاحات کر نی ہو نگی جس سے معیشت کا گراف بھی بلند ہو گا ۔