جماعت اسلامی لاہور 30اکتوبر کووحدت روڈ "کرپشن "کیخلاف عوامی مارچ ہو گا

جماعت اسلامی لاہور 30اکتوبر کووحدت روڈ "کرپشن "کیخلاف عوامی مارچ ہو گا

لاہور(پ ر) ناظم اجتماع وامیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام 30اکتوبر بروز اتوار بمقام وحدت روڈ "کرپشن "کیخلاف عوامی مارچ ہو گا جس کا اعلان امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کر دیا ہے ۔ 30اکتوبر بروزاتوار کو ہونے والے مارچ کی تیاریوں اور لائحہ عمل کے لیے امیر جماعت اسلامی لاہور نے لاہور بھر کی کونین کونسلز کے ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس21 اکتوبر بروز جمعہ کو طلب کر لیا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وحد ت کالونی گروانڈ میں اجتماع ارکان کی انتظامی امور کی کمیٹی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ عوام 30اکتوبر کو عوامی مارچ میں اوراسلامی ویلفیئر اسٹیٹ بنانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ناظم اجتماع ذکر اللہ مجاہدنے کہا کہ ملک سے خاندانی بادشاہت کا خاتمہ کر کے اسلامی جمہوریت کے نظام کا نفاذ ہی جماعت اسلامی کی سیاست کا مرکز و محور ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کریں کہ جماعت اسلامی کن مقاصد کے حصول کیلئے سراج الحق کی قیادت میں جدوجہد کر رہی ہے ۔جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مرکز و محور اسلامی اور خوشحال پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کا اجتماع ارکان عوام میں اسلامی تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارٹیوں کا نہیں ظالم اور مظلوم کا مقابلہ ہے ظالم ٹولے نے تمام بڑی پارٹیوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ جماعت اسلامی

شرکت کر کے پاکستان کوکرپشن سے پاک

مزید : میٹروپولیٹن 4