امیدوار سیکرٹری لاہور بار ایسو سی ایشن ملک سہیل مرشد کے اعزاز میں تقریب

امیدوار سیکرٹری لاہور بار ایسو سی ایشن ملک سہیل مرشد کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جسٹس امیر عالم خان مرحوم کے ایسو سی ایٹ ملک سہیل مرشد ایڈووکیٹ امیدوار برائے سیکرٹری لاہور بار ایسو سی ایشن2017-18کے اعزاز میں لاہور کیفے ٹیریا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ملک سہیل مرشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہو کر وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں رہوں گا ،تمام وکلاء صاحبان کو ان کے حقوق دلائے جائیں گے اس موقع پر معزز وکلاء صاحبان سابق سیکرٹری لاہو ر ہائیکورٹ بار بیرسٹر محمد احمد قیوم،ممبر پنجاب بار کونسل نارووال سیٹ چودھری رفیق سیان،سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار طاہر منیر ملک،ممبر پنجاب بار کونسل ملک سرود،سابق نائب صدر پاکستان ٹیکس بار عارف لطیف، آصف بٹ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،سابق نائب صدورطارق سندھو،طارق ریاض،چودھری کبیر ،محمد طاہر چوھری سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار،آغا شاہ زیب سابق نا ئب صدر لاہو ر بار ، چودھری اکبر گجر سابق نائب صدر لاہور بار ،چودھری مقصود احمد سابق سیکرٹری سپریم کورٹ ،مس تابندہ اسلام نائب صدر سپریم کورٹ بار اینڈ چیمبر،میاں شاہ عباس سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار اینڈ چیمبر ،شیخ زاہد اقبال اعتزاز احسن چیمبر،سینئر ایڈووکیٹ جواد اشرف اینڈ چیمبر،برہان معظم ملک سابق نائب صدر پاکستان بار کونسل اینڈ ایسو سی ایٹس ،سینئر ایڈوکیٹ وقار اے شیخ،مشتاق احمد موہل سابق ممبر پنجاب بارکونسل،سینئر ایڈووکیٹ مظفر چوہان ،سینئر ایڈووکیٹ مجتبیٰ حسن،سینئر ایڈووکیٹ عابد ممتاز ایسو سی ایٹس،چودھری اشتیاق ایڈووکیٹ ،شیر علی ہاشمی ایڈووکیٹ،عزیز الرحمن شیخ ایڈووکیٹ اور چودھری حمید ایڈووکیٹ نے ملک سہیل مرشد کی حمایت کا اعلان اور ان کوکامیاب بنانے کا عزم کیا۔