ہواوے لائیومہم ، بی این یو میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار کی شاندار پرفارمنس

ہواوے لائیومہم ، بی این یو میں نوجوانوں کے پسندیدہ گلوکار کی شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسٹاف رپورٹر)ہر گذرتے دن کے ساتھ ہواوے لائیو نوجوانوں کے جوش و خروش میں اضافہ کررہا ہے ۔ہواوے کی کامیاب حکمت عملی کے تحت جیوری اراکین،نامور گلوکاروں اور نوجوانوں کو ایک ہی جگہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس نے اس مقابلے کو اور بھی زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے ۔ہواوے کی جانب سے گزشتہ روز بھی کچھ ایسا منظر لاہور کی بی این یو یونیورسٹی میں دیکھا گیا جہاں علی سیٹھی نے اپنی جاندار پرفارمنس سے گھنٹوں اسٹیج کو گرمائے رکھا۔بی این یو یونیورسٹی میں نوجوانوں کے پسندیدہ علی سیٹھی کی پرفارمنس نے ماحول کو گرما کر رکھ دیا ،ہواوے لائیو کی اس مہم کے تحت منگل کے روز نبیل شوکت نے بھی کراچی میں سی بی ایم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا تھا ۔بلاشبہ ہواوے لائیو اپنی اس مہم کے ذریعے ملک بھر میں تفریحی ماحول قائم کرنے میں کامیاب رہی ہے اور جیوری پینل میں شامل نبیل شوکت اور علی سیٹھی کی اس کاوش نے نوجوانوں کو بھی براہ راست اس مہم کا حصہ بننے کا شاندار موقع فراہم کیا ہے۔

۔ہواوے لائیو کی اس مہم میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو یونیورسٹیوں اور دیگر معراف تعلیمی اداروں میں ہواوے کے فلوٹ پر اپنی آواز کا جادو جگانا ہوگا جہاں منصفین کے فیصلے کے تحت ٹیلنٹڈ گلوکار اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرتے جائینگے جبکہ ایسے افراد جنہیں فلوٹ پر آنے کا موقع نہیں مل سکا وہ بھی ہواوے لائیو ایپلیکیشنز کے ذریعے اپنے گیت ریکارڈ کرکے سننے والوں کی ووٹنگ کے ذریعے اس مقابلے میں شریک ہوسکتے ہیں،ابتدائی طور پر منتخب ہونے والے امیدوار فائنل آڈیشن تک رسائی حاصل کرسکیں گے جہاں مقابلے کے منصفین تین حتمی فائنلسٹ کا انتخاب کرینگے۔ہواوے اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کے تحت نوجوان نسل میں چھپے ٹیلنٹ کو باہر نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور انہیں مواقع فراہم کرکے خود میں چھپی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے سرگرم ہے ،ہواوے لائیو کو مردو خواتین دونوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے ،کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے طلباء ہواوے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنے سنگنگ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ان میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔