فوڈ اتھارٹی کا جوہر ٹاؤن میں چھاپہ،ناقص صفائی پر اکبر ریسٹورنٹ سیل

فوڈ اتھارٹی کا جوہر ٹاؤن میں چھاپہ،ناقص صفائی پر اکبر ریسٹورنٹ سیل

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں اکبر ریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور میڈیکل نہ ہونے کی وجہ سے وارننگ کے ساتھ25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق جی ون مارکیٹ میں اکبر میں فوڈ سیفٹی آفیسر کومل نے اپنی ٹیم کے ہمرا اکبر ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا ،فوڈ سیفٹی آفیسر کومل نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں گوشت بہت بری حالت میں رکھا ہوا تھا اور بغیر صفائی کے استعمال کیا جا رہا تھا۔کومل نے بتایا کہ ورکرز کا میڈیکل بھی نہیں ہوا ، کچن میں چھت بھی نہیں ہے اور سب کچھ کھلا پڑا ہوا ہے اوربدبو سے کھڑا ہونا بھی محال ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1