ہوم بیسڈ ورکروں کی پالیسی کی منظوری کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

ہوم بیسڈ ورکروں کی پالیسی کی منظوری کیلئے قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی نے ہوم بیسڈ ورکروں کی پالیسی کی منظوری کیلئے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں 50لاکھ سے زائد ہوم بیسڈورکرز کام کررہے ہیں ۔لیبر ڈیپاٹمنٹ نے ان کی پالیسی پنجاب اسمبلی کو ارسال کردی ہے ۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ ان مزدوروں کی پالیسی کو فوری منظور کیا جائے اور ان کو سوشل سیکیورٹی ،رجسٹریشن سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1