6ماہ کی باتیں کرنیوالے ساڑھے 3سالوں میں بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکے،فیصل میر

6ماہ کی باتیں کرنیوالے ساڑھے 3سالوں میں بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکے،فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ الیکشن کے وقت ابتدائی چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کرنے والی (ن) لیگ نے سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہی گھریلو صارفین سے سوئی گیس چھیننے کی باقاعدہ نوید سنا دی ہے چھہ ماہ میں لو شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار ساڑھے تین سالوں میں بھی اس کی لو شیڈنگ کو ختم نہیں کر سکے اور اب عوام سے گیس بھی چھین لینا چاہتے ہیں حکمران بتائیں کہ جب عوام کو سوئی گیس نہیں ملے گی تو وہ اپنے بچوں کو کھانا کہاں سے کھلائیں گے کیا گھریلو صارفین کو حکومت کی طرف سے کھانا مہیا کیا جائے گا؟انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں ہے (ن) لیگ نے عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا شروع کردیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1