یوم عاشور پر امن گزرنے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راؤ مبارک

یوم عاشور پر امن گزرنے پر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راؤ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) بزنس کمیونٹی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ راؤ مبارک علی نے عاشورہ محرم امن و امان سے گزرنے اور بہترین سکیورٹی انتظامات پر سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) محمد امین اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے راؤ مبارک علی نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)محمد امین سے ملاقات کی اس موقع پرڈاکٹر حبیب الرحمن خان بھی موجود تھے ، راؤ مبارک علی نے کہا کہ نائن الیون کے بعد پہلی بار پاکستان میں یوم عاشور امن وامان سے گزر ا، جس میں کریڈٹ ہماری سکیورٹی ایجنسیوں اورپولیس کو جاتا ہے اور امن و امان پر وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی ستائش کی مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور دیگر آپریشنز کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں، یوم عاشور پر سکیورٹی ایجنسیوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ایک ایک انچ کی مانیٹرنگ کی گئی۔