اپوزیشن سیاسی جماعتیں جمہوریت کوپٹری پر رواں رہنے دیں،عامر صدیق

اپوزیشن سیاسی جماعتیں جمہوریت کوپٹری پر رواں رہنے دیں،عامر صدیق

لاہور ( کامرس رپورٹر)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے صدر عامر صدیق چوہدری نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں جب بھی کاروباری سر گر میاں بہتر ہوتی ہیں ان کو اثر انداز کر نے کے لیے سیاسی شعبدہ باز غیر ملکی ایجنٹ کا کردار ادا کر تے ہوئے ملک میں سیاسی صورتحال ابتر کر تے ہوئے جلو س ، جلسے اور ریلیاں نکالنا شروع کر دیتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دو نومبر دھرنا کے اعلان پر سر مایہ کاروں نے سر مایہ کاری سے ہاتھ روکتے ہوئے کاروبار بند کر دیے ہیں اور اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ پاکستان میں کاروبار کیا جائے یا نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتیں جمہوریت کوپٹری پر رواں رہنے دیں اور ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لیے جلو س ، ریلیوں اور دھرنوں کا بائیکاٹ کریں ۔ ایک سوال کے جواب میں عامر صدیق چوہدری نے کہا کہ لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں تین ہزار سے زائد دکانیں قائم ہیں جہاں پر اولڈ سپیئر پارٹس کا کاروبار ہو تا ہے اور یہاں پر کاروبار اپنے معمول کے مطابق چل رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شر یف اور چیئر مین یو نس خان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت مصری شاہ لوہا مارکیٹ میں نئی سڑکیں ، پیچ ورک ، کوڑا کرکٹ گندگی کا خاتمہ سمیت آڑھتیوں اور مزدوروں کے لیے واٹر فلٹر یشن پلانٹ لگائے ہیں جس پر لوہا مارکیٹ کے تاجر پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لوہا مارکیٹ مصری شاہ میں سمگل شدہ اشیاء کی خریدوفر وخت کا کا روبار ہر گز نہیں ہوتا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1