سابق فرسٹ کلاس امپائر و کوچ محمد یونس اور محمد یوسف کی وفات پر آر گنائزرزاور کھلاڑیوں کا اظہارِ افسوس

سابق فرسٹ کلاس امپائر و کوچ محمد یونس اور محمد یوسف کی وفات پر آر گنائزرزاور ...

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سابق فرسٹ کلاس ایمپائر و کوچ محمد یونس (ماما جونا )جنہوں نے بہت سے ٹیسٹ کرکٹر اور فرسٹ کلاس کرکٹر پاکستان کو دیئے اور محمد یوسف کی وفات پر آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آرگنائزر ملک سرور محمود ، سابق ٹیسٹ ایمپائر رب نواز جاوید اشرف، ولید یعقوب، محمد کلیم، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، فیاض احمد، حاجی عبد الرزاق، بابا خورشید، ملک رفیق، اکمل شاہ، ناصر عالم، محمد عرفان، محمد الیاس، جاوید اقبال، عبد العزیز، طاہر محمود اور بہت سے کھلاڑیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی