ڈی جی سپورٹس پنجاب اظہر علی کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5 درجہ ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد

ڈی جی سپورٹس پنجاب اظہر علی کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5 درجہ ترقی حاصل ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار اظہر علی کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5 درجہ ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے اظہر علی نے دبئی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر پاکستان کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ بھی بہتر ہوئی، انہوں نے کہاکہ اظہر علی کی رینکنگ بہتر ہونے سے پاکستان کا نام روشن ہوا اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہوا ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اظہر علی مستقبل میں بھی پاکستان کے لئے مزید اعزازات حاصل کریں گے، پوری قوم ان کے لئے دعاگو ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی