کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا

کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا
 کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے پانچوں فرنچائز نے راؤنڈ ون کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ میں غیرملکی کرکٹرزسمیت400سے زئدکھلاڑی شامل ۔پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لئے پلیئرز کے انتخاب کے لئے دبئی میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ فرنچائز مالکان اور کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔پلاٹینئم کیٹیگری سے لاہور قلندرز نے برینڈم میکولم، سنیل نارائن اور عمر اکمل کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگز نے کرس گیل، کیون پولارڈ اور شعیب ملک پر بھروسہ کیا، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی، این مورگن اور وہاب ریاض کا چناؤ کیا۔پلاٹینئم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے کیون پیٹرسن، سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو چنا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق، شین واٹسن اور آندرے رسلز کو چنا ہے۔پشاور زلمی کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فرنچائز کا صدر بننے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کو نیا کپتان بنا دیا جب کہ بوم بوم آفریدی نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ صرف ایک ایڈیشن کے بعد کئی نئے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل ہوئے اور پچھلے سال سے زیادہ غیرملکی کرکٹرز پی ایس ایل میں شرکت کے لیے تیار ہیں جب کہ پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سْپر لیگ میں شامل تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح ہیں اور پاکستان سْپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن زیادہ بڑا ہوگا جب کہ پی ایس ایل کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانا ہے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کروانے کا اعلان بھی کیا۔