محمد آصف کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی،پہلے میچ میں4وکٹیں

محمد آصف کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی،پہلے میچ میں4وکٹیں

کراچی(آئی این پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ محمد عامر اور سلمان بٹ کے بعد محمد آصف کی بھی بالآخر فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے جہاں ان کی ٹیم اننگ اور 100 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔ ہیمسٹرنگ انجری کے سبب ابتدائی دو میچوں میں واپڈا کی نمائندگی سے محروم رہنے والے محمد آصف نے اسلام آباد کے خلاف میچ سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی۔ یہ نومبر 2009 کے بعد پہلا موقع تھا کہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ آصف سپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے دیگر دو پاکستانی ساتھیوں سلمان بٹ اور محمد عامر کے ساتھ اپنے کردار کے حوالے سے بارہ ماہ جیل میں گزار چکے ہیں آصف کو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں جان بوجھ کر نو بالز پھینکنے پر برطانوی عدالت نے ایک سال قید کی سزا ہوئی تھی جبکہ عدالت نے عامر اور اس وقت کے کپتان سلمان بٹ کو بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر سزا سنائی تھی۔ آصف نے فرسٹ کلاس میں متاثر کن واپسی کرتے ہوئے پہلی اننگ میں دو وکٹوں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگ میں ان کی بالنگ زیادہ شاندار رہی جہاں انہوں نے 13 اوورز میں 19 رنز کے عوض دو وکٹیں نام کر کے مجموعی طور پر میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ میں واپڈا کی ٹیم نے اسلام آباد کو اننگ اور 100 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی