پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

مریدکے(نامہ نگار) زیڈ ٹی بی ایل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسٹیٹ بنک کی ٹیم کو شکست سے دوچار کرکے پانچویں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ بسمہ معروف کو فائنل کی پلیئر آف دی میچ جبکہ اسٹیٹ بنک کی آل راؤنڈر اسماویہ اقبال کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نواز گیا۔ لاہور کنٹری اینڈ سپورٹس کلب مریدکے میں کھیلی جانے والی قومی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلہ میں فائنل میچ زیڈ ٹی بی ایل اور سٹیٹ بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسٹیٹ بنک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ارم جاوید خاں کے شاندار 44اور اسماویہ اقبال کے 43رنز کی بدولت مقررہ20اووروں میں 3وکٹوں کے نقصان پر125رنز کا ٹارگٹ دیا۔زیڈ ٹی بی ایل کی طرف سے بسمہ معروف اور ثناء میر ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ جواب میں زیڈ ٹی بی ایل کی اہم کھلاڑی جویریہ خاں5رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئیں جس کے بعدبسمہ معروف اور ناہید بی بی کے درمیان 90رنز کی پارٹنر شپ نے ٹارگٹ کو آسان بنا دیا مگر بسمہ معروف کے 54اور ناہید ہ بی بی 45رنز پر آؤٹ ہوتے ہی میچ نے یکدم پانسہ پلٹ دیا اور نین عابدی، عالیہ ریاض بھی ان کے پیچھے پیچھے پویلین واپس لوٹ گئیں اور میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔ند ا ڈار نے 11اور قومی ٹیم کی کپتان ثناء میر نے 7رنز نا ٹ آؤٹ بناکر زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم کو 19.2اووروں میں فتح سے ہمکنار کر دیا۔ انم امین نے دوسمعیہ صدیقی، سعدیہ یوسف اور کائنات امتیاز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ زیڈ ٹی بی ایل کی بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ جبکہ اسماویہ اقبال کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ ز دیئے گئے۔ اس میچ میں سجاد الحسن آفیشل سکورر، ناصر حسین سینئر اور حمیرہ فرح امپائرنگ جبکہ آصف اسلم خاں نے میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیئے۔ فائنل کی پر وقار تقریب میں چیف ایگزیکٹو ویمن ونگ شمسہ ہاشمی، این سی اے کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد حسین سید، لاہور کنٹری کلب کے چیئر مین چودھری علی شجاعت ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو مس صدف بخاری ، شرجیل بھٹی ، کوارڈی نیٹر سعادت علی ، مینجر ایل سی سی مریدکے رانا عدیل ،زیڈ ٹی بی ایل اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے سینئر آفیشلز کے علاوہ سابق قومی کپتان ظہیر عباس نے بھی شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی