جمی ایڈمز کینٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

جمی ایڈمز کینٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی

لندن(اے پی پی) سابق ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جمی ایڈمز کینٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 48سالہ ایڈمز نے 2012ء سیزن کے شروعات میں پال فربراس کی جگہ کینٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور انہوں نے کلب کے ساتھ پانچ برس گزارنے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ایڈمز کو 54 ٹیسٹ اور 127 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں ویسٹ انڈین ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ کینٹ کی ٹیم رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈویژن ٹو میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔

جمی ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ کینٹ کلب کے ساتھ بہت بہترین وقت گزرا اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملا جو مستقبل میں میرے لئے فائدہ مند ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی