ٹارگٹ کلر ضیا عرف پہاڑی نے 40 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر ضیا الدین عرف پہاڑی نے چالیس افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلر نے مولانا نظام الدین شامزئی اور مولانا فتح پوری کے قاتل کا نام بھی بتا دیا۔ ٹارگٹ کلر کے مطابق علما کے قتل کی منصوبہ بندی سیاسی جماعت کے لائنز ایریا سیکٹر انچاج فرید نے کی۔ ضیا الدین عرف پہاڑی نے بتایا کہ 2010 میں ٹارگٹ کلر تقی ماموں کے بھائی سے جھگڑے کے بعد ایس ایچ او بریگیڈ ناصر الحسن اور اسکے محافظ کو قتل کیا۔ ٹارگٹ کلر ضیا عرف پہاڑی نے ہڑتالوں کے دوران 25 گاڑیاں ،20 رکشہ، 25 موٹر سائیکلوں اور 4 دکانوں کا نذر ا?تش کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ ضیا عرف پہاڑی کو سات روز قبل کراچی کے علاقے فیروز آباد سے گرفتار کیا گیا تھا