انٹرنیشنل پیس چیمپئن شپ، تین اعشاریہ دو کلومیٹر ریس میں اردن کی جیت
لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں تین عشاریہ دو کلومیٹر ریس اردن کے ابراہیم حکمت خلیل نے جیت لی۔پاکستان کے سپاہی محمد نوید دوسرے نمبر پر رہے۔تفصیلات کے مطابق تین عشاریہ دو کلومیٹر ریس کاآغاز عسکری ٹین سے ہوا۔ایوب سٹیڈیم اختتامی پوائنٹ رکھاگیاتھا۔ریس میں غیرملکی اتھلیٹکس سمیت تین سو چھبیس آ تھیلس نے حصہ لیا۔اردن کے ابراہیم حکمت خلیل نے مقررہ فاصلہ نومنٹ اور اڑتیس عشاریہ انسٹھ سیکینڈزمیں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے سپاہی محمد نوید نیمقررہ فاصلہ نومنٹ تینتالیس عشاریہ ساٹھ سیکنڈز میں طے کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔چین کیزوکانگ زیانگ تیسرے نمبر پر آئے۔ان کاوقت نومنٹ چھیالیس عشاریہ تیرہ سیکنڈزرہا۔ریس کے دوران سڑک کے اطراف میں موجود طلبا کی بڑی تعداد نے ایتھلیٹس کی حوصلہ بڑھایا۔