حکومت نے سرکاری بکرے کا صدقہ دینے کا فیصلہ کر لیا،شیخ رشید

حکومت نے سرکاری بکرے کا صدقہ دینے کا فیصلہ کر لیا،شیخ رشید

اسلام آباد( آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ متنازع خبر فیڈ ہوئی یا لیک پتہ نہیں لیکن حکومت نے سرکاری بکرے کا صدقہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ممکن ہے وہ بکرا پرویز رشید بن جائیں ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے حالیہ ملاقات اچھے ماحول میں نہیں ہوئی ہے آرمی چیف نے نواز شریف کو قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے والے کو سامنے لانے اور اس کو سزا دینے کا عندیہ دیا ہے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے آرمی کا حصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے سرکاری بکروں کے صدقے دینے کا اہتمام کررہی ہے اب صدقے کا بکرا ایک ہوگا یا دو آنے وقت والے وقت میں پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ سرکاری صدقے کا بکرا پرویز رشید کو یہ بننا پڑھ جائے گا ایک بکرے کی قربانی ہوتی ہے یا دوسرا بھی کرنا پڑے گا یہ بعد کی بات ہے ۔

مزید : صفحہ اول