افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں۔صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں امریکا کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات افغان حکومت اور طالبان کی اپنی کوشش ہے تاہم امریکا طالبان کے ساتھ جنگ میں افغان فوج کی حمایت جاری رکھے گا ٗ معاشی اور جمہوری استحکام کیلئے افغان حکومت کی مدد بھی جاری رکھی جائے گی۔مارک ٹونر نے کہاکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت نے افغانستان اور افغان حکومت کی زیادہ مدد کی۔ انہوں نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ان دہشت گردوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے ٹھکانے محفوظ ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے خطے

مزید :

صفحہ اول -