عمران خان ’’لشکر کشی ‘‘سے فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ،حکومت نے اسلام آباد کھلا رکھنے کی منصوبہ بندی کر لی :پرویز رشید

عمران خان ’’لشکر کشی ‘‘سے فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ،حکومت نے اسلام آباد ...

لاہور(اے این این) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے،عمران خان یلغاراورلشکر کشی سے پاکستان کی سیاست میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ،حکومت نے اسلام آباد کو رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ، اسلام آباد سیکرٹریٹ اور شاہراہیں بند کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔گزشتہ روز میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان یلغار اورلشکر کشی سے پاکستان کی سیاست میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، وہ مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، عمران خان کے جو مطالبات ہیں ان کو حل کرنے کے پلیٹ فارم موجود ہیں، عمران خان کے مطالبات سے بھاگے نہیں، وزیر اعظٖم محمد نوازشریف سپریم کورٹ اور قومی اداروں میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں گے، عمران خان بھی دھرنوں کی بجائے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن تک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، ایسی اطلاعات ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں غیر جمہوری سوچ رکھنے اور فتنہ و فساد برپا کرنے کی طاقت رکھنے والی تنظیموں کے کارکنوں تک رسائی حاصل کی ہے حالانکہ ان کارکنوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ انہیں اپنی پارٹی کے پرچم تھما کر اسلام آباد لے جا کر شر پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قتل و غارت کی جوباتیں کی ہیں یہ اسی تناظر میں ہیں، وہ یلغاراورلشکر کشی سے پاکستان کی سیاست میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ان کے جو مطالبات ہیں ان کے حل کیلئے پاکستان میں پلیٹ فارم موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی اوروزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف ترقیاتی کاموں کی بدولت اگلے انتخابات بھی جیتیں گے ۔

مزید : صفحہ اول