کابل، ملٹری بیس پر فائرنگ 2 امریکی ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

کابل، ملٹری بیس پر فائرنگ 2 امریکی ہلاک،حملہ آور بھی مارا گیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں ایک فوجی سمیت 2 امریکی ہلاک ہوگئے ، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا ، جب کہ افغان حکام کی جانب سے اسے اندرونی حملہ قرار دیا گیاہے۔’’غیرملکی خبررساں ادارے ‘‘کے مطابق کابل میں امریکی بیس پر فوجی وردی میں ملبوس نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ کے نتیجے میں فوجی سمیت 2 امریکی ہلاک اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ نیٹو کی جانب سے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس مسلح شخص نے ملٹری بیس میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری اور ایک امریکی سروس ممبر ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، امریکی فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو بھی مار دیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان حکام نے ملٹری بیس پر حملے کو اندرونی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری بیس پر با ہر سے حملہ نہیں کیا گیا بلکہ اندر ہی کسی مسلح شخص نے فائرنگ کی، جبکہ افغان وزارت دفاع کا کہناہے کہ فوجی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کی۔

ملٹری بیس،فائرنگ

مزید : صفحہ اول