بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اعلی ظرفی سے عاری ہیں ، اعظم انقلابی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اعلی ظرفی سے عاری ہیں ، اعظم انقلابی

سری نگر(کے پی آئی)محاذ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جس جارحانہ انداز میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں ۔

اس سے یہی بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اعلی ظرفی سے عاری ہیں۔اپنے ایک بیان میں اعظم انقلابی نے کہا کہ مودی سارک، آسیان اوربرکس فورموں کو اپنے ذاتی استعماری اور فسطائی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہی استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کوبھارت کے ان 50کروڑ غربا کے بہتر مستقبل سے کوئی دلچسپی نہیں جو خطِ افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے 69سال سے بھارتی حکمرانوں نے کشمیر میں مظالم کا سبھی ریکارڈ توڑتے ہوئے یہاں 6 لاکھ باسیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ بیان میں انقلابی نے پاکستان کے دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکمران کس طرح جبرواستبداد، ظلم وستم اور ہر قسم کی زیادتیوں کے ذریعے عوام کو دبانا چاہتے ہیں،سے مغربی اور مشرقی ممالک کو آگاہ کریں ۔

مزید : عالمی منظر