جنوبی کوریا ، فیکٹری میں دھماکہ و آتشزدگی ، ایک شخص ہلاک ، تین زخمی

جنوبی کوریا ، فیکٹری میں دھماکہ و آتشزدگی ، ایک شخص ہلاک ، تین زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول( آن لائن ) جنوبی کوریا میں ایک کیمیائی فیکٹری میں دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ جنوبی شہر گیومائی میں واقع کیمیائی فیکٹری میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری کے اندر کام میں مصروف ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ ملازمین جھلس کر زخمی بھی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -