شمالی کشمیر میں ہزاروں خواتین کی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی
سری نگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر میں ہزاروں خواتین نے بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور بھارتی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا حریت کانفرنس کے پروگرام کے تحت سوپور کے متعدد علاقوں جن میں مسلم پیر ، بٹہ پورہ ، کرالہ ٹینگ ، جامع قدیم ، ہاتھی شاہ، شیر کالونی ، خوشحال متواور سنگرامپورہ کی سینکڑوں خواتین یہاں کی مرکزی جامع مسجد کے احاطے میں جمع ہو گی اور اس کے بعد ایک بڑا جلوس نکالا گیا جلوس جامع مسجد سے نکل کر قصبہ کے مختلف علاقوں سے گذر کر خانقاہ معلی علاقہ تک اسلام و آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کر رہے تھے اور وہاں ہی اختتام ہوا اسی طرح سے قصبہ کے دوسرے علاقوں جن میں نیو کالونی، ماڈل ٹاون ، نوپورہ ، کرانکشون اور سنگرامہ میں بھی خواتین کے احتجاجی جلوس بر آمد ہوئے ادھر علاقہ زینہ گیر کے ڈورو میں بھی خواتین کا احتجاجی جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت تحریک حریت کے تحصیل صدر عبدالعزیز گنائی کر رہے تھے ۔
، جلوس میں ارد گر د علاقوں کی سینکڑوں خواتین نے شمولیت کی ۔ جلوس نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈورو سے سیمپورہ کے علاقہ تک پر امن طریقے سے گزرا ۔ جلوس میں خواتین فورسز کی زیادتیوں ، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کے خلاف بھی نعرے بلند کر رہے تھے۔