جرمن شہر فرینکفرٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کا افتتاح

جرمن شہر فرینکفرٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کا افتتاح

فرینکفرٹ(اے پی پی) جرمن شہر فرینکفرٹ میں دنیا کے سب سے بڑے کتاب میلے کا افتتاح ہو گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں بیلجیم کے بادشاہ اور ہالینڈ کے بادشاہ کی شرکت متوقع ہے۔ اپنی نوعیت کے اس 68 ویں میلے میں سو ممالک سے 7 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔ اس دوران 6 سو سے زائد ادیب 4 ہزار سے زائد مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ منتظمین کو امید ہے کہ اتوار تک جاری رہنے والے اس میلے کو دیکھنے کے لیے3 لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔

امسالہ میلے میں ولندیزی زبان کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

مزید : عالمی منظر