جوہانسبرگ:مسئلہ کشمیر پر تقریب کا اہتمام ،نجم الثاقب مہمان خصوصی تھے

جوہانسبرگ:مسئلہ کشمیر پر تقریب کا اہتمام ،نجم الثاقب مہمان خصوصی تھے

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)لوڈیم پریٹوریا میں کشمیر کے ایشو پر ایک تقریب کا اہتمام دارالعلوم مفتی اعظم اکبر ہزاروی میں کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب تھے ان کے علاوہ ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر منظور چودھری اور سیکرٹری آرٹس اینڈ کلچر ناصر اعوان بھی موجود تھے، سفیر پاکستان نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کی طرف سے ہونے والے ظلم پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح سے نہتے کشمیری ماؤں،بہنوں بزرگوں اور بچوں پر ظلم کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کر دی ہے،دنیا کے سامنے بھورت کو اس ظلم کا حساب دینا ہو گا،آزادی کی جدوجہد دنیا کی کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔اس موقع پر مولانا سرفراز،مولانا نور عالم،مولنا حبیب الرحمان،مولانا حق نواز،مولانا شعیب ولی،قاری شیر زمان۔قاری عبدلمنان،قاری مظہر عباس سعیدی اور مولانا محبوب الرحمان بھی موجود تھے،تقریب کے آخرمیں کشمیری مسلمانوں کے حق میں دعا کروائی گئی۔

مزید : عالمی منظر