حکومت پاکستان نوجوانوں کی بہتر تربیت کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے، ذیشان حیدر شیرازی

حکومت پاکستان نوجوانوں کی بہتر تربیت کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے، ذیشان ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کے امور نوجوانان کے ماہر اور معروف عوامی و سماجی شخصیت سید ذیشان حیدر شیرازی جو کہ آج کل امریکہ اور انگلینڈ کے دورے پر ہیں نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی نوجوانوں کی بہتر تربیت کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے،اور ان کو عملی دھارے میں لانے کیلئے اچھے ادارے بنائے جائیں جو ان کی کردار سازی کریں،سید ذیشان حیدر شیرازی نے کہا کہ بہتر رہنما ئی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی نوجوان بیرون ملک جا کر اچھی نوکری حاصل نہیں کر سکتے،اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں،اگر پاکستان میں ہی اچھے ادارے بنا کر ان کی رہنمائی کی جائے تو بیرون ملک ان کو بہتر نوکری مل سکتی ہے بلکہ نو جوانوں کی یہ کھیپ دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی مدد بھی کر سکتی ہے،سید ذیشان حیدر شیرازی نے مزید کہا کہ پاکستانی گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ دوسرے ممالک میں نوکریوں کے مواقع تلاش کرے اور اس کے مطابق نوجوانوں کو گائیڈ کرے۔

مزید : عالمی منظر