میڈرڈ میں غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز میں فسادات

میڈرڈ میں غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز میں فسادات

میڈرڈ(اے پی پی) ہسپانوی شہر میڈرڈ میں غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز میں فسادات شروع ہوگئے ہیں۔میڈرڈ کے میئر مینویلا کارمینا کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 30 سے 40 غیر قانونی تارکین وطن حراستی مرکز کی چھت پر چڑھ گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی تاہم ان فسادات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس حکام توڑ پھوڑ کرنے والے زیر حراست تارکین وطن سے مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے صبح کے وقت تارکین وطن حراستی مرکز کے باہر جمع ہوگئے ۔

اور آزادی ‘ آزادی کے نعرے لگائے جبکہ 15کے قریب تارکین وطن بارش کے باوجود حراستی مرکز کی چھت پر چڑھ گئے۔ تارکین وطن نے عمارت کے اندر سیکورٹی کیمرے بند کردیئے اور چھت پر چڑھنے کے لئے فرنیچر توڑ دیا۔ترجمان نے کہا کہ حراستی مرکز کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہوگئی ہے اور انسانی حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید : عالمی منظر