جکارتہ میں چوہوں کی بھرمار، ایک چوہا پکڑنے پر ڈیڑھ ڈالر انعام کا اعلان

جکارتہ میں چوہوں کی بھرمار، ایک چوہا پکڑنے پر ڈیڑھ ڈالر انعام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ(اے پی پی) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں چوہوں کی بھرمار کے باعث حکومت نے ایک چوہا پکڑنے پر ڈیڑھ ڈالر انعام دینے کی پیش کش کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جکارتہ کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے اور آلودہ ترین بڑے شہروں میں ہوتا ہے جہاں سڑکوں اور شہر کے پسماندہ علاقوں میں چوہوں اور دیگر حشرات الارض کی بھرمار ہوگئی ہے۔
حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ریٹ ایریڈیکیشن موومنٹ شہر کو چوہوں سے صاف کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔جکارتہ کے ڈپٹی گورنر جاروتھ سیف الہدایت نے سرکاری ویب سائٹ پر اپنے بیان میں چوہوں کے خاتمے کی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں چوہے خصوصاً بڑے سائز کے چوہے بہت بڑی تعداد میں ہیں جو خطرناک ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک چوہے کے بدلے 20ہزار روپیہ (ڈیڑھ ڈالر) ادا کرے گی۔ڈپٹی گورنر نے چوہوں کو پکڑنے کیلئے کوئی ترکیب نہیں بتائی تاہم انہوں نے کہا کہ شہری اس مقصد کیلئے آتشین اسلحہ استعمال نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ جتنا ممکن ہو سکے چوہوں کو مارنے کیلئے بندوق کا استعمال نہ کیا جائے اگر فائر نشانے پر نہ لگا تو وہ کسی اور کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -