داعش کے خلاف جنگی کارروائیوں میں اضافے سے جرمنی کے سکیورٹی خطرات میں اضافے کا امکان نہیں،جرمن وزیر داخلہ

داعش کے خلاف جنگی کارروائیوں میں اضافے سے جرمنی کے سکیورٹی خطرات میں اضافے ...

برلن (اے پی پی)جرمنی کے وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگی کارروائیوں میں اضافے سے جرمنی کے سکیورٹی خطرات میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔جرمن میڈیاکے مطابق ان خیالات کا اظہار جرمن وزیر داخلہ نے یورپی کمیشن کے سکیورٹی کمشنرز کی میٹنگ کے بعد رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام اور عراق سے واپس آنے والے یورپی جہادیوں کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر