محکمہ صحت کے ملازمین سے ناانصافی برداشت نہیں ،چیئرمین

محکمہ صحت کے ملازمین سے ناانصافی برداشت نہیں ،چیئرمین

پشاور( سٹاف رپورٹر ) اجلاس سے مرکزی و صوبائی صدرآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن و آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفر کی حکومت کے ساتھ تو چلاجاسکتا ہے مگر بے انصاف حکومت کے ساتھ نہیں چلاجاسکتا۔ حکومت نے محکمہ صحت کے ملازمین میں تضاد پیدا کرکے انھیں احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے اور ملازمین کی حیثیت کو چیلنج کر دیا ہے چونکہ اس سے پہلے سول سیکریٹریٹ کوبلا تضاد سیکریٹریٹ الاؤنس مل رہا ہے اس طرح جوڈیشری کے جملہ ملازمین کو بلا تضادجوڈیشل الاؤنس مل رہا ہے۔ مگر محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ یہ بے انصافی آخر کیوں ہورہی ہے۔ آج آل گورنمنٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے جملہ ملازمین کا ایک کامیاب اجلاس منعقدہوا جسمیں محکمہ صحت کی جملہ تنظیموں کے قائدین کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے حصول انصاف کے لئے ہر دروازہ کٹکھٹائیں گے۔اور احتجاج بھی کریں گے۔ اس موقع پرصوبائی صدر پیرامیڈیکل کلاس فور ایسوسی ایشن ،صدر ITسٹاف اور دیگر تنظیموں کے قائدین کے ساتھ مشورہ کے بعد مرکزی وصوبائی صدر ایپکا و آل گورنمنٹ کوآرڈینیشن کونسل پاکستان نے احتجاجی شیڈول کے پہلے مرحلے کا اعلان کیا اورکہا کہ دوسرے مرحلے کا اعلان 31اکتوبر 2016 ؁ء کو کیا جائے گا۔احتجاج کے دن اس ضلع /ڈویژن میں مکمل تالہ بند ہڑتال ہوگی جس کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر