انڈونیشیا اور ملائشیا کی طرز پر حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام کے انعقاد کا اصولی فیصلہ

انڈونیشیا اور ملائشیا کی طرز پر حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام کے انعقاد کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(وقائع نگار)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قائم حاجی کیمپز میں سال بھر انڈونیشیا اور ملائشیا کی طرز پر حجاج کرام کیلئے تربیتی پروگرام کے انعقاد کا اصولی فیصلہ کیا ہے اس اقدام سے سعودی عرب میں حجاج کرام کے مشکلات میں ازالہ کرنا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے ساتھ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن (ہوپ )کے سینئر عہدیداروں حاجی ثناء اللہ ٗ حاجی مسعود خان شنواری ٗ ہوپ کوآرڈی نیٹر بحرواللہ ہزاروی ٗ جاوید اختر اوروحیداللہ آفریدی سمیت دیگر نے ملاقات کی اس موقع پر سال 2017 ء کے حج آپریشن کو مزید کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ملاقات کے دوران حج تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر بحث کی گئی ملاقات میں طے پایاگیا کہ پرائیویٹ حج کمپنیاں حاجیوں کو بہتر تربیت کا پروگرام ترتیب دیگی تاکہ حاجیوں کو حج کی ادائیگی میں آسانی ہو جبکہ سال بھر حاجی کیمپز میں انڈونیشا اور ملائشیا کی طرز پر حاجیوں کیلئے تربیتی گروگرامز کا انعقاد کیاجائیگا ۔