احسان اللہ مہمند کی وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام سے دفتر میں ملاقات

احسان اللہ مہمند کی وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام سے دفتر میں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور PK-26کے صدر ڈاکٹراحسان اللہ مہمند نے وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی اورنومبر میں PK-26میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔بعد ازاں میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان اللہ مہمند نے بتایا کہ نومبر میں ہونے والے جلسے جس کی جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا میں مرکزی اور صوبائی قائدین کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام بھی شرکت کرینگے ۔اوراس موقع پر علاقے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ گیس سے محروم علاقوں کے لیے گیس فراہمی کا بھی اعلان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاسی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اور وزیر اعظم نواز شریف مردان کے عوام کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔