مہمند ایجنسی ،بارودی سرنگ دھماکہ میں جاں بحق ایف سی اہلکار کے ورثاء کیلئے نقد امداد

مہمند ایجنسی ،بارودی سرنگ دھماکہ میں جاں بحق ایف سی اہلکار کے ورثاء کیلئے ...

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی، دویزئی بارودی سرنگ دھماکے کے شہید ایف سی سپاہی کاشف کے اہلخانہ سے پولیٹیکل انتظامیہ کی تعزیت۔ ورثاء کو نقد مالی امداد دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں 16 اکتوبر کو دویزئی بارودی سرنگ دھماکے میں فرنٹیئر کور کے شہید سپاہی کاشف کی خاندان کے ساتھ پولیٹیکل انتظامیہ نے تعزیت کی۔ اے پی اے لوئر مہمند نوید اکبر نے کاشف شہید کے گھر رسالپور ضلع نوشہرہ جا کر غمزدہ خاندان سے انتظامیہ کی طرف سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اور ان کے ورثاء کو پی اے مہمند محمود اسلم وزیر کی طرف سے نقد مالی امداد دی۔ باجوڑ ایجنسی کے تحصیل اُتمان خیل علیزو میں دو موٹر سائیکل سواروں کی ایکسیڈنٹ میں ایک جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل اُتمان خیل علیزو میں دو موٹر سائیکلوں کیدرمیان ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں انورذادہ ولد سلطان زیب جان بحق جبکہ گل زادہ ولد شیر غازی شدید زخمی ہوا جس کو خار ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر