صوابی پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ،ڈی آئی جی

صوابی پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ،ڈی آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) ڈی آئی مردان محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ صوابی سمیت پورے پختونخوا پولیس کی قربانیاں لازوال ہے ان کی قربانیاں اور جانبازیاں تاریخ میں دُنیا بھر میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ صوابی پولیس پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے مثبت رویئے اور بہتر اخلاق سے لوگوں کا اعتماد مزید بڑھے گاپولیس دربار کے انعقاد کا مقصد ہم سب پولیس آفسران بھائیوں کی طر ح ایک ہی مجلس میں بیٹھ کر اپنے تمام تر مسائل پیش کرنا ہے تاکہ اس پر عمل درامد ہوکر دشمن کے خلاف مزید مضبوط بن جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس لائن صوابی میں اپنی زیر صدارت پولیس دربار سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال ،ایس پی انوسٹی گیشن اظہار احمد خان ،ایس پی مزمل خان ،ڈی ایس پیز صوابی اظہار شاہ خان،بشیر داد ،اعجاز آبازئی،پشم گل خان اور ہیڈکوارٹرز گوہر خان کے علاوہ ازیں تمام تر تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ،ٹریفک سٹاپ ،اور پولیس آفسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد نے شرکت کی ،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی آئی جی کو سلامی دی پولیس دربار کا آغاز باقائدہ تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرزصوابی گوہر خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صوابی پولیس کی شاندار کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفگ دی ،ریجنل پولیس آفیسر اعجاز احمد نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال اور عزت ابرو کی خفاظت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائی جائے تاکہ معاشرہ امن اور آشتی کا گہوارہ بن جائے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواء کی طرح صوابی پولیس نے بھی دہشت گردی کے خلاف و جرائم کی بیخ کنی کے لئے مثبت کردار ادا کیے ہیں ،پولیس کا کام لوگوں کا مسائل سننا تخفظ فراہم کرنا اور ان کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا ہے قانون کے نفاذ کے لئے ایسا طریقہ کار اپنائے جائے جس سے عوام الناس میں پولیس کا مورال مزید بلند ہوگا انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں ،چوروں ،ڈاکو،منشیات فروشوں ،قبضہ گروپ و دیگر معاشرے کے ناسور کو پکڑ دھکڑ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اگر پولیس اور عوام ایک ساتھ جرائم پیشہ افراد کے قلعہ قمع کے لئے اکھٹے ہو تو وطن عزیز جنت نظیر بن جائے گا صوابی پولیس کے سینکڑوں آفسران اور نوجوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں اپنا جانوں کے نذرانے پیش کی جس کی بدولت دہشت گردوں کے گراپ میں خاطر ہوا نمایاں کمی ہوئی ہے ،دربار کے دوران پولیس آفسران و اہلکاروں نے اپنے عرض و معروض، مسائل،و تجاویز پیش کیے جس پر ڈی آئی جی مردان نے پوری عمل و درامد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ،دربار کے اختتام پر چائے کا اہتمام کیا گیا تھا ،موقع پر پولیس آفسران و جوانوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کا موقع ملا