واڑی میں جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف مظاہرہ

واڑی میں جھوٹا مقدمہ درج کرنے کیخلاف مظاہرہ

واڑی(نمائندہ پاکستان )واڑی نہاگدرہ پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف رشتہ داروں کا مقامی ڈی ایس پی کے خلاف شدید احتجاج،آئی جی ناسر درانی سے کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق واڑی کے علاقہ کھنڈرو نہاگدرہ کے عمائدین محمد اکبر شہاب الدین اور عتیق الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جاگام پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے ڈی ایس پی واڑی کے حکم پر انکے بھتیجے عمران پر چوری کی جھوٹا مقدمہ درج کرکے پولیس گردگی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے انہوں نے ائی جی خیبر پختونخوا ناسر درانی اور دیگر ذمہ داروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوث اہلکارون کے خلاف کاروائی کرکے انصاف دلائی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر