صوبے میں تعینات پولیس افسروں کے تعیناتی وتبادلے کے احکامات

صوبے میں تعینات پولیس افسروں کے تعیناتی وتبادلے کے احکامات

پشاور(کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے صوبے میں تعینات پولیس افسروں کے تبادلوں/تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سنٹر پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈی پی اوچترال آصف اقبال مہمند کو تبدیل کر کے ایس ایس پی سپیشل برانچ ، ڈی پی اُولوئر دیر سید علی اکبر شاہ کو ڈی پی اُو چترال ،ایس پی کینٹ سی سی پی پشاور کاشف ذوالفقار کو ڈی پی اُو لوئیر دیراور سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر کیپٹن (ر) محمد فرقان کو قائم مقام ایس پی رورل سی سی پی پشاور، عبدالروف بابر کو قائم مقام ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ اور عمران احمد ملک کو قائم مقام ایس پی کینٹ سی سی پی پشاور تعینات کر دیا گیاہے۔ جبکہ قائم مقام ایس پی رورل سی سی پی پشاور شوکت علی کو قائم مقام ایس پی صدر سی سی پی پشاور تعینات کر دیاہے۔ یہ اعلامیہ فوری طور پر نافذلعمل ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر