پشاور ،شراب سپلائی کرنیوالا گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور ،شراب سپلائی کرنیوالا گروہ کا سرغنہ گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے اندرون شہراور مختلف علاقوں کو شراب سپلائی کرنیوالے گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھار ی مقدار میں شراب برآمد کرلی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اس ضمن میں گزشتہ روز ایس پی سٹی گل نواز خان نے ڈی ایس پی گلبہار روخانزیب خان اور ایس ایچ او گلبہار ظہور خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ اندرون شہر اور دیگر علاقوں کو صرف ایک فون کال پر شراب سپلائی کرنیوالا گروہ سرگرم ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم نے کاروائی کرکے بدنام زمانہ شراب فروش لقمان عرف عثمان ولد سحرگل سکنہ محلہ اسلام آباد لاہوری گیٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 45 بوتل شراب ٗ ایک کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کیاگیا پولیس کے مطابق ملزم لوگوں کے گھروں کو شراب سپلائی کرتا تھا تاہم مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر