تخت بھائی کی حدودمیں بدھ کے صبح پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن
تخت بھائی(نامہ نگار)تھانہ تخت بھائی کی حدودمیں بدھ کے صبح پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن۔2 اشتہاری مجرم، 3منشیات فروش اور 2موٹر سائیکل چور گرفتار۔تفصیلات کے مطابق DPO مردان فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی انسپکٹر فضل شیر خان نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔آپریشن میں پولیس نفری RRF سکواڈ،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور لیڈیز پولیس اور سپیشل برانچ نے حصہ لیا۔ آپریشن میں پولیس فورس نے مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر 2اشتہاری مجرمان سید احمد خان ولد سید خان ساکن دیر، شمر گل ولد پائندہ گل ساکن لالازار کالونی ۔ تین منشیات فروش خورشید علی ولد معراج گل، حکم خان ولد فضل رحمان سکنہ جان خان کلے، ندیم گل ولد جمعہ گل ساکن پیپلز کالونی۔دو موٹر سائیکل چور محمد شعیب ولد جہانزیب ساکن وارڈ نمبر 3 ، انعام ولد میر عالم ساکن پیرانوڈاگ کو گرفتار کر کے 3000گرام چرس، ایک موٹرسائیکل اور ایک عدد9ایم ایم پستول برآمد کیا۔