شانگلہ ،جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد زخمی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ بیلے بابا سے پیر آباد جانے والا جیپ شلمانو کے نزدیک گہری کھائی میں جاگری ۔5افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ا لپوری کے نواحی علاقے بیلے بابا بازار سے بالائی علاقہ پیر آباد گاؤں جانے والا جیپ شلمانو کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 5افراد زخمی ہوئے۔مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کئے ،جہاں پر زخمی افراد کا علاج جاری ہے،حادچہ میں شدید زخمی افراد کو سیدوشریف ہسپتال منگورہ سوات منتقل کیا جائے گا ۔ڈاکٹرز۔زخمیوں میں پولیس کانسٹیبل اقبال حسین ولد بخت زمان ۔ڈرائیور خائستہ رحمان ولد شیرین۔صابرخان ولد گل محمد۔فرمان الدین اولد فضل امین ۔شیرولی ولد محمد کامل شامل ہیں ان سب کا تعلق ایک ہی گاؤں پیر آباد سے ہیں۔پولیس تھانہ الپوری نے وقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔