جماعت اسلامی کے دو روزہ اجتماع میں مالاکنڈ سے ہزاروں کی تعداد میں کار کنان شرکت کریں گے

جماعت اسلامی کے دو روزہ اجتماع میں مالاکنڈ سے ہزاروں کی تعداد میں کار کنان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(فورم رپورٹ:محمدعثمان یوسفزئی ) جماعت اسلامی کے دوروزہ اجتماع میں مالاکنڈسے ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے دوروزہ اجتماع ملک سے کرپشن کے خاتمے اوراسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخواکے علاقہ اضاخیل نوشہر ہ میں 22/23 اکتوبرکوہونے والے دوروزہ اجتماع میں ملک کے دوسرے علاقوں کے طرح ضلع مالاکنڈسے بھی ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان شرکت کریں گے اس سلسلے میں روزنامہ(پاکستان )پشاورنے ایک فورم کااہمتام کیافورم میں جماعت اسلامی کے صوبائی راہنماسابق وزیرخزانہ جنگلا ت شاہ رازخان سابق ایم این اے سیدبختیارمعانی الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدرسمیع اللہ خان ضلعی ترجمان ساجداللہ نائب ناظم علیم اللہ خان بٹ خیلہ کے امیرضلعی کونسل کے ممبرامجدعلی شاہ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صدرمحمدیونس خان ضلعی امیرمولاناجمال الدین اورسابق ناظم سعیدآحمدایڈوکیٹ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کادو روزہ اجتماع ملک میں اسلامی نظام کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے کیونکہ جماعت اسلامی کامقصدصرف اورصرف خداکی زمین پرخداکانظام لاناہے اوراس کے لئے پرامن جدوجہدکررہی ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سابقہ اورموجودہ وزراء اورممبران اسمبلی کادامن ہرقسم کرپشن سے پاک ہے انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے متحد ہوجائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان جس مقصدکیلئے آزاد ہواہے مگرساٹھ سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان کے عوام اس ثمرات سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کاحل صرف اورصرف اسلامی نطام میں مضمرہے جب تک ملک میں اسلامی حکمرانی نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کاوقارداؤپرلگ گیاہے مگرجماعت اسلامی ملک کے خلاف سازشی عناصر کے انکھوں میں انکھیں ڈال ڈٹ کرمقابلہ کریگی۔