ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ فقیر آباد کا دورہ کیا

ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ فقیر آباد کا دورہ کیا

پشاور(کرائمز رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تھانہ فقیر آباد کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تھانے کی صفائی،ریکارڈ، حوالات ، مالخانہ چیک کیا اور نفری کے حاضری کے بارے میں جائزہ لیا تھانے کی ناقص صفائی اور غیر تسلی بخش ریکارڈ پر ایس ایس پی سخت برہمی کا اظہار کیا اور محرر کی سرزنش کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی جبکہ بعد ازاں ایس ڈی پی او فقیر آباد کے دفتر میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کیساتھ سٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ کی تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت نے تھانہ فقیر آباد کے معائینے کیلئے اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے تھانے کی صفائی ،سکیورٹی انتظامات،ریکارڈ، حوالات ، مالخانہ چیک کیا اور نفری کے حاضری کے بارے میں جائزہ لیا تھانے کی ناقص صفائی اور غیر تسلی بخش ریکارڈ پر ایس ایس پی آپریشن نے سخت برہم ہوکر محرر کی سرزنش کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی انہوں نے رجسٹر نمبر 13 میں اپنے تاثرات کا اندراج بھی کیا جبکہ بعد ازاں ایس ڈی پی او فقیر آباد کے دفتر میں نئے ایس ڈی پی او طاہر داوڑ اور ایس ایچ او فقیر آباد کیساتھ سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ کی دوران میٹنگ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ تھانہ فقیر آباد اور پہاڑی پورہ کی حدود میں حساس مقامات ، سرکاری املاک، بس اڈوں، فلیٹس، پلازوں،تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات کی بہتر سکیورٹی انتظامات کرنی چاہیئے انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے اشتہاری مجرمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اور معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے منشیات فروشی کے خلاف خصوصی مہم شروع ہونی چاہیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر