صحافیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،جاوید صابر رستمی

صحافیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،جاوید صابر رستمی

بخشالی (نمائندہ پاکستان) مردان جرنلسٹس فورم کا اجلاس کا اجلاس زیر صدارت بہرہ مند خان بخشالی پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں سدھوم پریس کلب کے صدر و سینئر صحافی جاوید صابر رستمی، جنرل سیکرٹری شہزاد یوسف زئی، بخشالی پریس کلب کے صدر حنیف اللہ، عتیق الرحمن خاکسار، زکریا خاکسار، حامد حسین و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں مختلف تنظیمی امور سمیت مردان جرنلسٹس فورم کی رکنیت سازی، ضلع مردان کے صحافیوں اور اداروں سے رابطہ مہم و پر غور کیا گیا،مردان جرنلسٹس فورم کے عہدیداران نے فورم میں شمولیت پر سینئر صحافی جاوید صابر کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کیلئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیمقررین کا کہنا تھا کہ مردان جرنلسٹس فورم کا مقصد کسی بھی صحافی تنظیم یا گروپ سے اختلاف نہیں بلکہ ضلع مردان کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور انکے اتحاد کیلئے جدوجہد کرنا ہے،ضلع مردان میں کام کرنے والے تمام صحافی ہمارے لئے محترم ہیں ان کے حقوق و تحفظ اور انکی فلاح کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ، صحافیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی جاوید صابر کا کہنا تھا کہ مردان جرنلسٹس فورم ضلع بھر کے صحافیوں کے لئے امید کی کرن بن کر سامنے آیا ہے، صحافیوں کے مسائل کے حل کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری شہزاد یوسف زئی نے فورم میں شمولیت پر سینئر صحافی جاوید صابر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان کیلئے جاوید صابر کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں انکی سرپرستی میں تنظیم مزید موثر طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر