کئی کتابوں کے مصنف اور کالم نگار میاں محمد سعید شاد انتقال کرگئے

کئی کتابوں کے مصنف اور کالم نگار میاں محمد سعید شاد انتقال کرگئے
کئی کتابوں کے مصنف اور کالم نگار میاں محمد سعید شاد انتقال کرگئے

  

لاہور (پاکستان رپورٹ) محکمہ تعلیم پنجاب کے ریٹائرڈ افسر، 12 کتابوں کے مصنف، ادیب اور روزنامہ پاکستان کے کالم نگار میاں محمد سعید شاد انتقال کرگئے، انہیں شرقپور شریف میں قبرستان شیر ربانی میاں شیر محمد صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا، سوگواروں میں پانچ بیٹے شامل ہیں، ان کی عمر 90 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث وہ چلنے پھرنے سے معذور تھے۔ میاں محمد سعید شاد طویل عرصے تک روزنامہ ’’پاکستان‘‘ میں کالم لکھتے رہے۔ ان کی معروف کتابوں میں حب رسولؐ، سانحہ کرب و بلا، خطبات شیر ربانی، ’’لا اف‘‘ (انہیں اف تک نہ کہو) شامل ہیں۔ وہ جب تک صحت مند رہے، خدمت خلق میں مصروف رہے، غربا کی مدد میں پیش پیش تھے۔ تعزیت کے لئے ان کے بیٹے میاں محمد جمیل احمد سے فون 0333-4546525 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر