عدالتی ملازمین کو اضافہ شدہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت کو آخری مہلت

عدالتی ملازمین کو اضافہ شدہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت کو آخری ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالتی ملازمین کو اپ گریڈیشن کے بعد اضافہ شدہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت کو آخری مہلت دیتے ہوئے ہائیکورٹ کے ملازمین کی درخواست کی سماعت 26اکتوبر پر ملتوی کردی ہے ۔ درخواست گزاروں کی طرف سے عمران رضا چدھڑ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن ہو چکی لیکن اضافہ شدہ تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ۔سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ سمری کی منظوری اور رقم کی ادائیگی کیلئے تین ہفتوں کی مہلت دی جائے جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ مزید وقت نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے مزید سماعت چھبیس اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرعدالتی ملازمین کو ادائیگیوں کے معاملہ پرہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر