عوامی تحریک کاسانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی رپورٹ کوریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

عوامی تحریک کاسانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی رپورٹ کوریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے لاہو ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے درخواست مسترد کردی ہے۔حالانکہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں سانحہ کے بارے میں مستند تحقیقاتی دستاویز ہے اور ان دستاویزات سے عدالت کو بہتر معاونت مل سکتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -